Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مسکان خان کے ساتھ یکجہتی، کوئٹہ میں خواتین کا مظاہرہ

کوئٹہ: بھارت میں مسلمان خواتین پر حجاب کی پابندی کے خلاف کوئٹہ میں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔خواتین نے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہنے والی لڑکی مسکان کے حق میں نعرےلگائے۔

خواتین کی تنظیم دختران اسلام کی جانب سے بھارت میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کے خلاف اور بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہنے والی لڑکی مسکان کے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین کی جانب سے حجاب پر پابندی سے متعلق بھارتی عدلیہ کے کردار پر تنقید کی گئی اور بھارتی حکومت کے حجاب پر پابندی کے اقدام پر مذمت کی گئی۔

مظاہرے میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھام رکھے تھے ۔جن پر بھارتی حکومت کے خلاف اور انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے لگانے والی مسکان کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔

Related posts

وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی اپوزیشن کے قافلے میں شامل

Rauf ansari

قازقستان میں ہنگامے جاری،درجنوں افراد ہلاک

ibrahim ibrahim

عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر دبئی روانہ

Rauf ansari

Leave a Comment