لاہور: جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کے باہر خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا۔ خاتون اور بچہ دونوں کی حالت بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ مدد کے لیے پکارتے رہے مگر ہسپتال کا عملہ وقت پر نہ پہنچا۔ جبکہ ڈاکٹرز نے مؤقف دیا کہ خاتون کو پہلے اسپتال پہنچانا چاہیے تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی۔