Urdu
تازہ ترین کھیل

ویمن ورلڈ کپ: پاکستان ویمن ٹیم کی 13 سال بعد پہلی کامیابی

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم نے 13 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ میں آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ آئی سی سی مقابلوں میں 2009 کے بعد پاکستان کی یہ پہلی فتح ہے۔ اس دوران پاکستانی ٹیم کوورلڈ کپ مقابلوں کے 18 میچوں میں شکست کا سامنا رہا۔

ہمیلٹن میں کھیلے گئے میچ میں بارش کے باعث میچ کو 20 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 89 رنز بناپائی۔ ندا ڈار نے 10 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جوابی اننگز میں پاکستان ویمن ٹیم نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بناکر 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ منیبہ علی 37 اور سدرہ امین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ عمیمہ سہیل 22 اور کپتان بسمہ معروف 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

Related posts

‏پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا،اسد عمر

ibrahim ibrahim

پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Hassam alam

قومی اسمبلی:حکومتی رکن بھی حکومتی رویے پر نالاں

ibrahim ibrahim

Leave a Comment