Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین دنیا

سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو، 13 پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیاں شریک

سعودی عرب میں اسلحہ ساز کمپنیوں کی سب سے بڑی نمائشں ورلڈ ڈیفنس شو کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے چار سو سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ جبکہ پاکستان سے 13 اسلحہ ساز کمپنیاں شریک ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہونے والی چار روزہ ورلڈ ڈیفنس شو میں دنیا بھر سے نامور اسلحہ ساز کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ جبکہ سعودی عرب کی مقامی کمپنیاں بھی شریک ہیں اسکے علاوہ پاکستان سے گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلوشن اور پاکستان آرڈیننس فیکٹریز سمیت تیرہ کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے ہیں۔ جو غیر ملکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے نمائندوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ جن پر لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ کر پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں دلچسپی لے رہی ہے۔

گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلوشن کے سی او اسد کمال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ جہاں پاکستانی دفاعی پروڈکٹ کو فروغ مل رہا ہے۔ ورلڈ ڈیفنس شو سے دیگر ممالک تک بھی ہماری رسائی بڑھے گی۔ اور پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی فروغ پاسکے گی۔

پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کے سٹال پر ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن میجر جنرل عارف ملک سمیت دیگر اعلی فوجی افسران نے بھی دورہ کیا۔ اسکے علاوہ ورلڈ ڈیفنس شو میں دنیا بھر سے اسلحہ ساز کمپنیوں کے نمائندے پہنچ رہے ہیں۔ اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے روشناس ہو رہے ہیں ڈیفنس شو کے آغاز پر سعودی نیشنل گارڈ کے دستے نے بھی سلامی دی۔ جبکہ فوجی بینڈ نے خوبصورت دھنوں پیش کیں نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسلحہ سمیت ہیلی کاپٹرز اور بکتر بند گاڑیاں بھی رکھی گئی ہیں۔

Related posts

طالبہ کے اغوا میں ملوث شیخ دانش کی دو گاڑیاں ضبط

Nehal qavi

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

Hassam alam

جسٹس عمرعطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

Hassam alam

Leave a Comment