گلاسگو : عالمی ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں ایک سو سے زائد ممالک نے 2030 تک جنگلات کی تباہی کو روکنے کا عہد کیا ہے۔ اس منصوبے میں شامل ممالک، بشمول جرمنی اور پوری یورپی یونین دنیا کے 85 فیصد جنگلاتی رقبے کی نمائندگی کرتے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنگل کا رقبہ تقریباً 34 ملین مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ اس معاہدے میں سب سے بڑے جنگلات والے ممالک بھی شامل ہیں۔ ان ممالک میں کینیڈا، روس، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، چین، ناروے اور جمہوریہ کانگو شامل ہیں۔
