Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

دنیا کے امیر ترین کتے کا 3 کروڑ ڈالر مالیت کا گھر فروخت کیلئے تیار

واشنگٹن: امریکا میں رہنے والے ایک جرمن شیفرڈ کتے کو دنیا کا امیر ترین کتا قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ ذاتی حیثیت میں375 ملین ڈالر ( 60 ارب پاکستانی روپے ) مالیت کے اثاثوں کا مالک ہے۔

امریکا میں1992 مستقل رہائش اور شہریت رکھنے والی جرمن شہزادی کارلوٹا لیبن سٹین کا انتقال ہوا جس کا کوئی قریبی رشتہ دار بھی نہیں تھا اس نے مرنے سے قبل اپنی وصیت میں 45 کروڑ یورو کی مالیت کی جائیداد کا وارث کتے گنتھر تھری کو مقرر کیا تھا۔

مذکورہ بالا کتے کے مرنے کے بعد اس کی جائیداد کا وارث گنتھر فور قرار دیا گیا تھا۔ کتے کی جانب سے فروخت کیلئے پیش کیا جانے والا بنگلہ 30 سال قبل گلوکارہ میڈونا کی ملکیت تھا اور فروخت کیلئے اس کی قیمت 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔فوربس میگزین کے مطابق دونوں گنتھر کتے اٹلی میں رہائش پذیر ہیں اور سفر کیلئے اپنا پرائیویٹ جیٹ بھی استعمال کرتے ہیں۔

Related posts

پاکپتن میں لڑکی کے اغواء کے تنازعہ، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Rauf ansari

وزیراعلیٰ پنجاب کا گریجویشن تک مفت تعلیم دینے کا اعلان

Hassam alam

کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی، برطانوی وزیراعظم کو نئے اسکینڈل کا سامنا

Hassam alam

Leave a Comment