Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشدد کیا گیا ہے، وزیر داخلہ پنجاب

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کہتے ہیں کہ شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشدد کیا گیا، جس وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ شہباز گل کے معاملے پر عمران خان خوفزدہ نہیں بلکہ ان کی حالت سے پریشان ہیں۔ پچیس مئی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گل پر اسلام آباد پولیس حراست میں بدترین تشدد کیاگیا۔ عمران خان شہباز گل کی تشویشناک حالت سے پریشان ہیں۔

وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے پچیس مئی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران اور اہلکاران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیاگیاہے آئی جی پنجاب نے کسی بھی پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی سے انکار نہیں کیا۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے۔ تاہم قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related posts

صدر مملکت نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی منظوری دے دی

ibrahim ibrahim

افغانستان کی تباہ کن بولنگ، سری لنکا 105 رنز پر ڈھیر

Hassam alam

ہم ریاست کے وفادار ہیں پیپلز پارٹی کے نہیں، مصطفی کمال

Hassaan Akif

Leave a Comment