Urdu
تازہ ترین کھیل

ویمن ورلڈکپ:بھارت باہر، سیمی فائنل لائن اپ مکمل

ویمن ورلڈکپ آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کوآخری گیند پر تین وکٹوں سے شکست دیدی اوربھارت کوسیمی فائنل سے باہرکردیا ۔آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور انگلینڈنے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کرائسٹ چرچ میں ویمن ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کوتین وکٹوں سے شکست دیدی۔بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہرہوگیا۔ بھارت نے سات وکٹوں کے نقصان پردوسوچوہتررنزبنائے۔سمرتا مندھنا، متھالی راج اورشفالی ورما نے نصف سنچریز کام نہ آئیں۔ جنوبی افریقانے سات وکٹوں کے نقصان پرآخری گیند پرہدف عبورکرلیا۔لورا والورٹ نے اسی اور پلیئرآف میچ مگون ڈی پریزنے ناقابل شکست باون رنزبنائے۔

فتح کی بدولت جنوبی افریقاسیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پہلا سیمی فائنل ویلنگٹن میں تیس مارچ کوآسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز اور دوسرااکتیس مارچ کو کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ اورجنوبی افریقاکے درمیان کھیلاجائے گا۔فیصلہ کن معرکہ کرائسٹ چرچ میں تین اپریل کوشیڈول ہے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہو گئے

Nehal qavi

لاہور میں سادہ روٹی 12 اور نان 18 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری

Hassam alam

Leave a Comment