Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گزشتہ ایک سال میں پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، یاسمین راشد

لاہور: صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، پنجاب کو پولیو فری بنانے میں کردار ادا کرنے والی ٹیمیں مبارک باد کی مستحق ہیں۔

پنجاب میں پولیو کےخاتمہ کیلئے کی گئی جدو جہد کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ۔رواں سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونے پر ہیلتھ ورکرز کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں آخری پولیو کا کیس 21 اکتوبر 2020 کو رپورٹ ہوا۔رواں سال تمام نمونوں کی رپورٹ نیگٹیو آئی ہے۔

تقریب کے مقررین کا کہنا تھا کہ انہوں نے دن رات محنت کی اور اس دوران بےشمار مشکلات کا سامنا رہا۔ دیگر صوبوں کو بھی چاہئے کہ پولیو کےخاتمہ کیلئے کاوشیں تیز کی جائیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک درجہ مل سکے۔

Related posts

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

Rauf ansari

عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں، پی ٹی آئی رہنماوں کا دعوی

Hassam alam

کوئی کسی بھی جماعت سے ہو کراچی کیلئے سب کو باہر نکلنا ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

Hassam alam

Leave a Comment