صنعا: یمن میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 10 افراد اپنی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یمنی حکام نے بتایا ہے کہ طوفانی بارشوں اور اس کے باعث پیدا شدہ سیلابی صورتحال سے مختلف حادثات میں 4 بچوں سمیت 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے چاروں بچے تین منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں گاڑی بہنے سے دیگر 6 افراد ہلاک ہوئے۔
