Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں یوم عاشورہ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

حضرت حسین رضی اللہ عنہہ اور اُن کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں آج یومِ عاشورہ منایا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں شہر شہر جلوس برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے جن میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اوران کے جانثاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو خراج عقیدت پییش کرنے کے لیے عزاداران حسین زنجیرزنی، ماتم داری اور نوحہ خوانی کریں گے جبکہ علما و ذاکرین واقعہ کربلا اورنواسہ رسول ﷺ اور ان کے جانثاروں کی اسلام کے لیے جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے۔

یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی وانتظامی سطح پر تمام انتظامات کیے گئے ہیں تاہم کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج اوررینجرز کے چاک و چوبند دستے آن کال رہیں گے جبکہ ملک کے اکثر شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

Related posts

شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب

Hassam alam

مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے، سراج الحق

Hassaan Akif

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن2 دہشت گرد ہلاک

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment