Urdu
ابتک اسپیشل تازہ ترین

اٹھائیس مئی 1998،پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا

آج پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنہرا دن جب چوبیس سال قبل چاغی کے پہاڑوں کا رنگ بدلا اور فضا اللہ اکبر کےنعروں سے گونج اٹھی ۔ اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانوے ، پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی اور ساتویں عالمی ایٹمی قوت بن کر ابھرا ۔

28مئی انیس سو اٹھانوے پاکستان کی تاریخ کا وہ تابناک دن جب پاکستان دنیا کے نقشے پر واحد اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا ۔وہ دن جب پاکستان نے دنیا کو باور کروایا کہ ہم نہ صرف دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہیں بلکہ یہ پاک سرزمین ایک خودمختاراور مضبوط ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ دن دشمن کو یاد دلاتا ہے کہ پاکستان اپنی حفاظت کی بھرپور قوت رکھتا ہے پاکستان کے ایٹمی اثاثے پاکستان کے فخر ہیں ،پاکستان ایک امن پسند اور ذمہ دار ملک ہے دشمن کی سازشوں کے باوجود اگر پاکستان اپنی ایٹمی طاقت کا مظاہر ہ نہیں کرتا تو یہ پاکستان کا ذمہ دارانہ ر ویہ ہے پاکستان پہلے تو مضبوط تھا اب ناقابل تسخیر بھی ہے ۔

Related posts

کورونا مثبت کیسز کی شرح2.07 فیصد ریکارڈ ،چھ افراد جاں بحق

ibrahim ibrahim

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ کا انتقال ہوگی

Hassam alam

ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Hassam alam

Leave a Comment