Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہم رہنمائی کریں گے اور نوجوان جدوجہد ، چیئرمین پی پی

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھٹو کا کہنا ہے کہ آمر ضیاء نے طلبہ سے تنظیم سازی کا حق چھینا۔ نوجوانوں نے ضیا دور میں بھی آمریت کا مقابلہ کیا اور اب کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کراچی آرٹس کونسل میں پی ایس ایف سندھ کے تحت منعقدہ کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئی نسل ناجائز حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔نوجوان جدوجہد کریں گے اور ہم ان کی رہنمائی۔ یحییٰ دور میں آمریت کے خاتمے میں نوجوانوں کا نمایاں کردار رہا جبکہ ضیا دور میں بھی نوجوانوں نے تاریخی کردار نبھایا یہی وجہ تھی کہ آمر ضیاء نے طلبہ یونینز پر پابندی عائد کرکے نوجوانوں کا کردار محدود کردیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں سندھ کی طرح دیگر صوبوں میں بھی طلبہ یونینز کی بحالی کا مطالبہ کریں گے۔

Related posts

انٹربینک میں ڈالر 175 روپے کی سطح عبور کرگیا

Hassam alam

عمران صاحب، قوم کو آپ کے بے تکے بھاشن نہیں، استعفیٰ چاہیے

Hassam alam

اپوزیشن کی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں، وزیراعظم

Hassam alam

Leave a Comment