Urdu
ابتک اسپیشل

سابق کپتان یونس خان کی 44ویں سالگرہ

پاکستان کے مایہ نازبیٹریونس خان آج چوالیس ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ یونس خان انتیس نومبرانیس سو ستتر کو مردان میں پیداہوئے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنزکا سنگ میل عبورکرنے والے پاکستان کے واحد بیٹسمین ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں یونس خان نے سترہ ہزارسات سو نوے رنز اکتالیس سنچریوں اور تراسی ففٹیز کی مدد سے بنائے۔

پاکستان کے مایہ نازبیٹسمین اورسابق کپتان یونس خان آج چوالیس ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ یونس خان انتیس نومبرانیس سو ستتر کو مردان میں پیدا ہوئے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزاررنزکا سنگ میل عبورکرنے والے پاکستان کے واحد بیٹسمین ہیں۔ رائٹ ہینڈر بیٹر نےانٹرنیشنل کرکٹ میں سترہ ہزار سات سو نوے رنزاسکور کیے۔ جس میں اکتالیس سنچریز اورتراسی نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ایک سو اٹھارہ ٹیسٹ میں یونس خان نے دس ہزارننانوے رنز باون کی شانداراوسط سے بنائے۔ جس میں چونتیس سنچریز اورتینتیس ففٹیزشامل ہیں۔ ان کا بہترین اسکورتین سوتیرہ رنزہے۔

ایک سو انتالیس کیچزکے ساتھ وہ سلپ کے بہترین فیلڈر بھی رہے۔ دو سو پینسٹھ ون ڈے انٹر نیشنل میں یونس کے بیٹ سے سات ہزار دو سواننچاس رنزنکلے۔ ایک سو چوالیس بہترین اسکور رہا۔ سات سنچریاں اوراڑتالیس ففٹیز بنانے کے ساتھ ایک سو پینتیس کیچ بھی لیے۔ پچیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دو ففٹیز سمیت چار سو بیالیس رنز بھی بنائے۔ یونس خان کی کپتانی میں پاکستان دو ہزار نو کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا چیمپئن بھی بنا۔

Related posts

مناسک حج کا آغاز، آج 10 لاکھ عازمین حج منیٰ روانہ ہوں گے

Hassam alam

مناسک حج کا آغاز کل سے ہو گا

ibrahim ibrahim

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی 27ویں برسی

Hassam alam

Leave a Comment