دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج نوجوانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج نوجوانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر نوجوانوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو غربت اور بے روزگاری کی دلدل میں پھنسنے سے بھی بچانا ہے۔

عالمی یوم یوتھ منانے کا مقصد نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کرنااور ان میں مثبت سرگرمیوں کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں مقررین ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت اور ان کے مسائل پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے 1998 میں پہلی بار عالمی یوم نوجوانان منانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سے اسے ہر سال دنیا بھر میں بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

تاہم عالمی سطح پر نہ تو نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح کم ہو سکی اور نہ ہی نوجوانوں کو غربت سے بچایا جاسکا جس کا اندازہ ان اعداد و شمار سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کا ہر چوتھا نوجوان غربت کا شکار ہے اور ہر پانچواں روزگار سے محروم ہے۔ عالمی سطح پر 2007 سے 2012 کے دوران نوجوانوں کی بے روزگاری میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More