Urdu
ابتک اسپیشل تازہ ترین

ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی آج 43 ویں برسی منائی جارہی ہے۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا نام اور ناقابل فراموش کردار ہیں۔وہ مدبر سیاستدان،اعلیٰ تعلیم یافتہ،وسیع المطالعہ،وقت کے نبض شناس اور منفرد شخصیت کے مالک تھے۔آج بھی لوگ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی شعلہ بیانی کے معترف ہیں۔

مغربی استعمار کے خلاف اسلامی ممالک کا اتحاد، پاکستان کے متفقہ آئین کی تشکیل، ایٹمی پروگرام کی بنیاد اور سیاست کو خواص کے چنگل سے نکال کر عوام کے حوالے کرنا ان کے وہ کارنامے ہیں جو انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کے ایک مقدمے میں آج ہی کے دن پھانسی دی گئی تھی۔

Related posts

قومی سلامتی کمیٹی کا دھمکی آمیز خط کا جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

Rauf ansari

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ

Nehal qavi

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment