Urdu
پاکستان تازہ ترین

سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے،آصف زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے،انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، سب کا مقصد ملکی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

کراچی میں صوبائی وزرا سے ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سب کو مل کر آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔ ملک کو اس بحران میں عمران خان چھوڑ کر گیا، پی ٹی آئی دور صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی اور ملتی رہے گی۔

Related posts

انکوائری کمیٹی جلد سانحہ مری کے حقائق سامنے لائے، وزیر اعظم

Rauf ansari

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 2 مئی کو ہوگی

Zaib Ullah Khan

سپریم کورٹ نے ای سی ایل رولز میں ترمیم کا طریقہ کار طلب کرلیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment