آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہو گئے

آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہو گئے، ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے بتایا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ان کے والد آصف زرداری کی کورونا ویکسین مکمل ہو چکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ آصف زرداری کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، ان کا علاج جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More