Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

زرداری، شہباز شریف، فضل الرحمان ملاقات، وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے درمیان عدم اعتماد تحریک پر اتفاق ہو گیا۔

وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف زرداری سے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، نوید قمر، احسن اقبال، رانا ثنااللہ، پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مرتضیٰ وہاب اور مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد اکرم درانی نے مختصراً صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں سب کچھ معلوم ہوجائے گا، تھوڑی تسلی رکھیں، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا فیصلہ جلد کیا جائےگا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فون پہلے آئے تھے نہ آب آئے ہیں۔ آج لیگل ماہرین بیٹھے تھے۔ انہوں نے عدم اعتماد پر غور کیا ہے۔ تین بڑے الگ بیٹھے تھے۔ انہوں نے آپس میں بات کی ہے۔ قانونی ماہرین غور کررہے ہیں وہ کام کررہے ہیں ۔ کل بلاول صاحب بھی آئیں گے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو فیصلہ ہوا ہے اس حوالے سے قائدین آگاہ کریں گے۔

اجلاس میں آصف علی زرداری نے اپوزیشن رہنماوں کو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے آخری مرحلے میں شرکت کی دعوت دی۔

Related posts

عمران خان پر مشکل وقت ہے، ساتھ چھوڑنا غداری ہوگی، شیخ رشید

Zaib Ullah Khan

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، دو زخمی

Hassam alam

کیا عدالت اسمبلی کی کارروائی چلائے گی، چوہدری پرویز الٰہی

Hassam alam

Leave a Comment