Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آصف زرداری کےخلاف 25 سال پرانےکیسز سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کےخلاف 25 سال پرانےکیسز، نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کے روز سماعت کریگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کےخلاف 25 سال پرانےکیسز، نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ ہی سربراہی میں دو رکنی بینچ آصف زرداری کی بریت کےخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔ نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر،ا ے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا۔ ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔ نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکررکھی ہے۔

Related posts

پی ایس ایل لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے آمنے سامنے ہونگے

Hassam alam

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

Hassam alam

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Hassam alam

Leave a Comment