Urdu
ابتک اسپیشل

ذوالفقارعلی بھٹو کا آج94 واں یوم پیدائش

پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا چورانواں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ ملک کی سیاسی تاریخ ذوالفقار بھٹو کے تذکرے کے بغیر ادھوری ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو سرشاہ نواز بھٹو کے ہاں پانچ جنوری انیس سو اٹھائیس کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پچاس کی دھائی میں کیلی فورنیا کی برکلے یونی ورسٹی سے سیاسیات کے مضمون میں گریجویشن کی۔

انیس سو اٹھاون تا انیس سو چھیاساٹھ تک ایوب خان کی حکومت میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ انیس سو سڑسٹھ میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی اورتین سال بعد ہونے والے عام انتخابات میں مغربی پاکستان سے کامیابی حاصل کرلی۔

انیس سواکہتر میں جنرل یحییٰ خان نے انہیں اقتدار سونپا وہ دسمبرانیس سو اکہتر سے لیکر تیرہ اگست انیس سو تہتر تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ اس دوران ایک نئے آئین کو حتمی شکل دینے کے بعد قومی اسمبلی سے پاس کرایا اور چودہ اگست انیس سو تہتر کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ذوالفقار علی بھٹونے پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی، انہوں نے پاکستان میں اہم اداروں کی بنیاد رکھی، ملک کوایٹمی قوت بنانے کا فیصلہ کیا۔

انیس سو ستہتر کے عام انتخابات کے بعد اپوزیشن نے نتائج قبول کرنے سے انکار کردیا اور ملک میں بھٹو مخالف تحریک نے ملک میں کاروبار زندگی کو معطل کردیا، اس دوران اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیابی تک پہنچ چکے تھے لیکن جنرل ضیاالحق نے پانچ جولائی انیس سو ستہتر کو ملک میں مارشل لا نافذ کردیا اور چار اپریل انیس سو اناسی کو ذوالفقار بھٹو کو نواب محمد احمد خان کے قتل کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔

ذوالفقاربھٹوکی صاحبزادی بے نظیربھٹو نے اپنے والد کی سیاسی وراثت سنبھالی اور ایک طویل جدوجہد کے بعد دوبار ملک کی وزیراعظم بھی بنیں لیکن اپنے عہدے کی آئینی مدت پوری نہ کرسکیں، انہیں بھی ستائیس دسمبردوہزار سات کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں شہید کردیا گیا۔

Related posts

پاکستانی فلمی انڈسٹری کےممتازترین نام شباب کیرانوی کی39ویں برسی

ibrahim ibrahim

کراچی ایکسپو سینٹر میں کتب میلہ جاری

ibrahim ibrahim

فیض احمد فیض کی37ویں برسی آج منائی جارہی ہے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment