Urdu
تازہ ترین دنیا

افغانستان ميں حجاب کے بغير عورتوں کا سفر ممنوع

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کا کسی قريبی رشتہ دارمرد اور حجاب کے بغير لمبا سفر ممنوع قرار دے ديا۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری کردی ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طویل سفر کرنے والی خواتین کو کسی مرد کے بغیر ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا نہ کی جائے۔ البتہ قریبی سفر کرنے والی خواتین پر پابندی لاگو نہیں۔

افغانستان کی وزارت امر بالمعروف نہی عن المنکر کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ حجاب کے بغیر عورتوں کو گاڑیوں پر سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

تازہ حکم کے بارے ميں بات کرتے ہوئے وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے بتايا کہ تنہا سفر کرنے والے خواتين اگر خاندان کے کسی رکن يا مرد کے ساتھ نہ ہوں، تو انہيں 45 میل سے زيادہ فاصلے تک سفر کی اجازت نہيں۔ مرد کے بارے ميں کہا گيا ہے کہ اس کا قريبی رشتہ دارہونا لازمی ہے۔

Related posts

کراچی:شاہ فیصل کالونی میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق

ibrahim ibrahim

چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، چینی تجربات سے بہت کچھ سیکھا

Hassam alam

وزیراعظم کا زرمبادلہ کی صورتحال اورکرنسی ریٹ پر اظہار تشویش

Rauf ansari

Leave a Comment