Urdu
پاکستان تازہ ترین

قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے، اسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں؛ ‏خیبر پختونخوا کے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہےاب فیصلہ تحریک عدم اعتماد کا نہیں بلکہ اس بات کا ہونا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں لیبر فورس سروے کے اعدادوشمار کے اجرا کے موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت آج بھی سب سے زیادہ ہے انتخابات ہوں گے تو سب کو پتہ چل جائے گا اب ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کریں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ خط میں دھمکی دی گئی کہ عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو سخت اقدامات کریں گے چیری بلاسم استعمال ہو چکی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے مطابق صنعتی ترقی کی بدولت برآمدات میں ن لیگ اور پی پی کے دور حکومت سے زیادہ اضافہ ہوا کورونا کے باوجود شرح نمو میں اضافہ ہوا۔ پندرہ سالوں میں پہلی دفعہ ہو گا کہ لگاتار دو سال معیشت پانچ فیصد ترقی کرے گی معیشت کی ترقی کی رفتار جب تک تیز نہیں ہوگی روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہوسکتے۔

Related posts

انٹربینک میں بھی ڈالر کی ڈبل سینچری

ibrahim ibrahim

وزیراعظم شہباز شریف کا فلڈ ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا اعلان

Nehal qavi

پنجاب بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ

Hassam alam

Leave a Comment