Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایڈمنسٹریٹر کراچی کو برطرف کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے الیکشن کمیشن نے بارش کو جواز بنا کر دو چار دن کی جگہ ایک ماہ کا وقت لے لیا ہے۔ حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے کیونکہ شہر بدترین صورتحال سے دوچار ہے اور سڑکوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگ مسائل سے تنگ آگئے ہیں اور فوری طور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے کیونکہ کراچی میں غیرقانونی طور پر سیاسی ایڈمنسٹریٹر مقرر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو طلبا انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کے لیے ڈومسائل لازمی قرار دیا گیا لیکن ڈومیسائل کے معاملے پر ہم احتجاج کریں گے اور پھر انہیں مجبوراً یہ بند کرنا پڑے گا۔ اب ڈومسائل کے بنانے کے لیے بھی کرپشن کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

Related posts

اواتار کے شائقین کیلئے خوشخبری، 23 ستمبر کو فور کے ریزولیشن پردہ کی زینت بنے گی

Nehal qavi

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں دو مراحل میں دی جائیں گی

Hassaan Akif

چیئرمین نیب اس شخص کو لگایا جو سب سے بڑا کرپٹ ہے

Hassam alam

Leave a Comment