اپوزیشن جماعتوں کے قائدین آج اہم ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے درمیان آج شام کو اہم ملاقاتیں ہوں گی۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

خورشید شاہ اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ اور مولانا کے درمیان ملاقات آج سہ پہر3 بجےمولانا کی رہائشگاہ پر ہوگی،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف آصف زرداری سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرپیش رفت کا جائزہ لیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی نمبر گیم کے پلان پر بھی مشاورت کی جائے گی،حکومتی اتحادیوں اور حکومت کے ناراض ارکان سے رابطوں اور ریکوزیشن جمع کرانے کے وقت پر بھی مشاورت کی جائے گی،پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے اختتام کے بعد تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More