Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حنیف عباسی نے معاون خصوصی کےعہدے سے استعفی دے دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے معاون خصوصی کےعہدے سے استعفی دے دیا۔

حنیف عباسی نے عدالتی حکم کے بعد اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تقرری پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے انہیں کام سے روک دیا تھا۔ حنیف عباسی کا کہنا ہے، میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔

دو ہفتے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کام سے روک دیا تھا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حنیف عباسی کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرکوئی سزا یافتہ ہوتووہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتا۔ معاون خصوصی بغیر نوٹیفکیشن بھی وزیراعظم کو مشورہ دے سکتے ہیں۔

Related posts

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

ibrahim ibrahim

شوہر پر پارٹی سے غداری کا الزام، عظمیٰ بخاری کا رد عمل

Zaib Ullah Khan

موجودہ تعلیمی نصاب جدید دور سے ہم آہنگ نہیں، وزیر تعلیم سندھ

Hassaan Akif

Leave a Comment