ایاز صادق،خواجہ سلمان رفیق وزارت سے مستعفی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوایا ہے۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ وزیر اعلیٰ ہاوس نے گورنر پنجاب کو خواجہ سلمان رفیق کے استعفےکی منظوری کا مراسلہ بھجوا دیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے وزارت سےاستعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا۔

رہنما مسلم (ن) خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے، بطور وزیر الیکشن مہم نہیں چلاسکتا تھا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں 20 سیٹیں جیتیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More