اداروں پر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں،شجاعت حسین

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی میرے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار تھے، آج بھی ہیں، کل بھی رہیں گے۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ میرا اداروں کے ساتھ 30 40 سال سے تعلق رہا ہے، اداروں پر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں۔ تنقید کرنا علیحدہ چیز ہے، اداروں کے خلاف نازیبا زبان برداشت نہیں، ادارے ملک کی سالمیت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداروں کے خلاف شرمناک زبان کی اجازت نہیں دی جا سکتی، محب وطن پاکستانی ایسی بات سنیں تو موقع پر اس کا منہ توڑ جواب دیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More