تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہوگئے ہیں اب فوج کےخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہوجائیں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سو پیاز اور سو چھتر کا محاورہ جیسا ن لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ ن لیگ نے اسٹبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا، آپس میں طے کیا ایک پرو اسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب ن لیگ کو لگا عمران خان کے خلاف اسٹبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہوگئی۔
