کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے،چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں شام کے اوقات میں بارش کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ شام سے شہر کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش شروع ہو سکتی ہے، رات کے اوقات میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ کل دوپہر 12 بجے تک جاری رہ سکتا ہے، موسلادھار بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More