مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کئی حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، یہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن پر راضی کرنے کی کوشش ہے۔ پالیسی ساز پہلے غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پالیسی ساز اداروں کو سوچنا ہوگا، پہلے اپنی کی ہوئی غلطی تسلیم کریں اور پھر قومی مفاد کی بات کریں۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیس کی فل کورٹ میں سماعت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ساری اپیلوں کو فوری طور پر سُنا جائے۔ سب کو لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہیے، رات کے وقت سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگی گئیں۔
