Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدر، وزیراعظم، وزیرخارجہ اور پاک فوج کی جانب کی یوم آزادی کی مبارکباد

ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ صدر، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور پاک فوج کی جانب سے قوم کو آزادی کی مبارکبادی گئی۔

ملک بھر کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔نماز فجر کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن لا تعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ شہداء نے مادر وطن کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پوری قوم، برصغیر کے مسلمانوں کو مملکتِ خداداد پاکستان کے قیام کیلئے بے مثال جدوجہد پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے. قیامِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی لگن، انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے ممکن ہوا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس پرمسرت موقع پر ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کی ان انتھک اور غیر معمولی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Related posts

کراچی:کورنگی میں کیمیکل فیکٹری کی آگ پر قابو پالیا گیا

ibrahim ibrahim

اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو ون پارٹی اسٹیٹ بنانا چاہتی ہے، احسن اقبال

Rauf ansari

پیکا آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو پیر کے روز تک دلائل مکمل کرنے کا حکم

Hassam alam

Leave a Comment