Urdu
تازہ ترین دنیا

جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق مذاکرات ناکام

جوہری عدم پھیلاؤ کے پچاس برس پرانے معاہدے کی تجدید کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں ایک ماہ سے جاری مذاکرات ناکام ہو گئے۔ روس کا مسودے پر اعتراض اس کا کہنا ہے کہ ان تحفظات میں وہ تنہا نہیں ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے پر نظر ثانی کے لیے تازہ ترین کانفرنس 26 اگست جمعے کے روز اس وقت ناکامی کے ساتھ ختم ہوئی، جب روس نے معاہدے کی حتمی دستاویز کو ویٹو کر دیا۔

اس حوالے سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے بات چیت جاری تھی لیکن روس نے کانفرنس کی حتمی دستاویز کو بہت سیاست زدہ قرار دیا۔ اس لیے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔ اس دستاویز میں روس کا نام لیے بغیر یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ زاپوریزیا میں پائی جانے والی موجودہ مشکلات کا بھی حوالہ دیا گیا تھا۔

روسی وزارت خارجہ میں، جوہری عدم پھیلاؤ اور ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگور وشنیوسکی نے اس بات پر زور دیا کہ صرف روس ہی نہیں بلکہ کئی دیگر ممالک بھی اس دستاویز میں موجود کئی مسائل سے متفق نہیں ہیں۔

Related posts

آرمی چیف سے نیپالی سفیر تاپس ادھیکاری نے ملاقات

Rauf ansari

حکومت کا سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ

Rauf ansari

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

Rauf ansari

Leave a Comment