پی آئی اے نے اسلام آباد سے چین کے لئے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا، چین جانے والی پروازوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کر دی گئی جبکہ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ حاصل کرنے والے طالبعلموں کے لئے 22 فیصد رعایت دی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے اسلام آباد سے چین کے لئے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا، چین جانے والی پروازوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کر دی گئی جبکہ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ حاصل کرنے والے طالبعلموں کے لئے بھی 22 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت طالبعلم اب 40 کلو کی بجائے 80 کلو سامان ساتھ لے جا سکیں گے۔
ترجمان پی آئی اےکےمطابق پی آئی اے چین کے شہروں چنگدو اور شیان کے لئے دو ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہےجبکہ کرایوں میں کمی کا اطلاق پاکستان سے روانہ ہونے والی پروازوں پر فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
