افغانستان کا پاکستان کو جیتنے کے لیئے 130 رنز کا ہدف

ایشیا کپ میں افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کے لیئے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔ آج کی جیت پاکستان کو فائنل میں پہنچا دے گی۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کے لیئے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔ افغانستان کے اوپنرز کے انتہائی جارحانہ بلے بازی کی لیکن 36 رنز پر حارث رؤف نے رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کر دیا۔ محمد حسنین نے حضرت اللہ زازئی کو 43 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کیا۔

افغانستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر کریم جنت تھے جو کہ 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 15 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے، نجیب اللہ زدران 1 چھکے کی مدد سے 11 گیندوں پر 10 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ابراہیم زدران 37 گیندوں پر 35 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے کو کیچ دے بیٹھے، محمد نبی صفر پر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ بیس اوورز میں افغانستان نے 129 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لیئے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ، حسنین، نواز اور شاداب خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More