Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آصف زرداری نے اپنے منشی کو سندھ کا وزیر اعلیٰ بنا رکھا ہے، علی زیدی

سکھر: وفاقی وزیر علی زیدی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عوام کا دشمن قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے منشی کو سندھ کا وزیر اعلی ٰبنا رکھا ہے جس نے پورے سندھ کو تباہ کردیا ہے ۔بلدیاتی قانون میں ترامیم نہ ہوئی تو ستائیس فروری کوگھوٹکی سےکراچی مارچ کریں گے۔

روہڑی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ 2023 کے انتخابات میں سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ کردیں گے کیونکہ اب ان کے ساتھ لوگ نہیں ہیں یہ سندھ کی نمائندگی کا ڈرامہ کرتے ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا تھاکہ صدارتی نظام کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے میں نے ایسی کوئی بات نہیں سنی یہ قیاس آرائیاں صرف میڈیا پر چل رہی ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ کے ویئر ہاؤسز سے گندم تک غائب ہوجاتی ہے اور کہا جاتاہے۔کہ چوہے کھا گئے، چیئرمین نیب نے تو ان دو ٹانگوں والے چوہوں سے گندم کے فراڈ کے پیسے وصول کیے ہیں۔

Related posts

اسلام آباد میں موبائل فون سروس کی بندش پر مشاورت جاری ہے، شیخ رشید

Rauf ansari

دوسروں کو امپورٹڈ کہنے والا خود ممنوعہ فنڈنگ لیتا رہا، وفاقی وزرا

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم کا مانسہرہ میں میڈیکل کالج اور الیکٹرک کمپنی کے قیام کا اعلان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment