Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان 5 ستمبر کو سکھر آ رہے ہیں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کہتے ہے کہ عمران خان 5 ستمبر کو سکھر آرہے ہے، وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گے، انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کیا دہشت گرد ہے جو ہم پر کیسز بنائے جا رہے ہیں۔

انصاف ہاؤس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت متعدد رہنماوں کی ضمانت 13 ستمبر تک کردی گئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کہی نہی نظر نہیں آرہئ ہے اور بین الاقوامی دنیا ان کو پیسے دینے کو تیار نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے وزیر اعظم اور بلاول بھٹو راشن بانٹ رہے ہیں وہ شرم ناک ہے۔

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ مین سیلاب کی تباہ کاریوں میں صوبے کے وڈیرے زیادہ ملوث ہے ان کے گوداموں میں گندم پڑے پڑے خراب ہوگئی ، ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ سندھ حکومت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں 15 سال میں واٹر مینجمنٹ کا کوئی پلان موجود نہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی پر ہیومن رائٹس کی تنظمیں کیوں خاموش ہے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو سندھ میں ہونے والی نا انصافی پر نوٹس لینا چاہیے۔

Related posts

آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ

ibrahim ibrahim

امریکی شاپنگ ہال میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک

Hassam alam

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Hassam alam

Leave a Comment