Urdu
پاکستان تازہ ترین

پارلیمنٹ حملہ کیس،صدرعارف علوی سمیت تمام نامزد ملزمان بری

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنادیا ۔اے ٹی سی اسلام آباد نےصدر عارف علوی سمیت تمام نامزد ملزمان کو بری کردیا۔اے ٹی سی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی رہنماوں کی بریت کی درخواستیں منظور کرکی گئیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ صدرعارف علوی کیس میں بری ہوگئے ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویزخٹک، عبدالعلیم خان،جہانگیرخان ترین، شوکت یوسف زئی اوراعجازچوہدری کی بھی بریت کی درخواستیں منظورکرلی گئیں۔

عدالت وزیراعظم عمران خان کو اس مقدمے میں پہلی ہی بری کرچکی ہے۔ دوہزار چودہ میں مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر حملے کا مقدمہ ایک سو تیس افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا جس میں عمران خان،عارف علوی سمیت تحریک انصاف کے گیارہ رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر اس مقدمہ میں انہتر ملزمان کو بری کیا جاچکا ہے۔

Related posts

ملک کو موجودہ حکمرانوں نے ڈبو دیا ہے، مولانا فضل الرحمان

Rauf ansari

کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی

Hassam alam

سعودی عرب اور امریکہ مزید محفوظ، مستحکم اور خوشحال خطے کے خواہاں

Hassam alam

Leave a Comment