Urdu
تازہ ترین دنیا

ابوظہبی میں حوثی باغیوں کے مشتبہ ڈرون حملے، 3 افراد ہلاک

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں مشتبہ ڈرون حملے کیے گئے۔

حملوں کے نتیجے میں آئل ٹینکرز میں دھماکوں سے ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ اماراتی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

ابوظہبی پولیس کے مطابق مصفح صنعتی علاقے میں آئل کمپنی کے ذخائر کے قریب تین آئل ٹینکرز میں دھماکوں سے آگ بھڑک اٹھی، جس پر بعد میں قابو پالیا گیا۔ ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نئی تعمیرات میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ابوظہبی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی تعمیراتی سائٹ پر ہوا۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں تصدیق کی ہے کہ ان دونوں مقامات پر آگ ڈرونز کی وجہ سے لگی۔

دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی میں ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق امارات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 2014 سے یمن میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد قحط سالی شکار ہو رہے ہیں۔

Related posts

سیشن عدالت نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی

Rauf ansari

اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے باوجود اسکول بند نہیں ہوں گے

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ

Hassam alam

Leave a Comment