Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین جرائم

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ دو دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید دو زخمی ہو گئے ہیں جب کہ جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پولیس پرفائرنگ اس وقت کی گئی جب موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ پولیس پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ دو زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ معمول کی چیکنگ پر مامور پولیس اہلکاروں پہ فائرنگ موٹرسائیکل سوار دو دہشت گردوں نے کی۔ یہ افسوسناک واقعہ ناکہ جیلانیہ پرپیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے درپیش صورتحال میں دلیری سے ملزمان کا مقابلہ کیا اور دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور دیگر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں جب کہ متعلقہ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

Related posts

کراچی:ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

ibrahim ibrahim

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

ibrahim ibrahim

احسن اقبال کا سیلاب زدگان کی مدد کیلیے وزرائے اعلیٰ کو خط

Hassam alam

Leave a Comment