Urdu
کھیل

کرکٹ آسٹریلیا دورہ پاکستان کا فیصلہ آج کرے گا

کرکٹ آسٹریلیا کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے جس میں دورہ پاکستان اورشیڈول میں ردوبدل منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں کوچ جسٹن لینگر کے مستقبل کا فیصلہ بھی ہوگا۔ منظوری ملنے پرسلیکٹرز ایک ہفتے میں ٹیم کااعلان کریں گے۔ کپتان پیٹ کمنز نے دورہ پاکستان کے لیے مضبوط ٹیم منتخب ہونے کی امید ظاہرکی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا بورڈ کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے۔ جس میں دورہ پاکستان کی منظوری اور شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم چوبیس برس بعد تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ سی اے نے دورہ کا آغاز کراچی کے بجائے راولپنڈی سے کرنے کی درخواست کی ہے۔ توقع ہے کہ بورڈ کی حتمی منظوری کے ایک ہفتے میں سلیکٹرز ٹیم کا اعلان کردیں گے۔

کپتان پیٹ کمنز نے دورہ پاکستان کے لیے فل اسٹرینتھ ٹیم منتخب کیے جانے کی امیدظاہرکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دورہ سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لیا جاچکا ہے۔ کھلاڑی دورے کےلیے بہت پرجوش اورپرسکون ہیں اگر کسی نے نہ جانے کا فیصلہ کیا تو ہم اس کا احترام کریں گے۔

Related posts

بابراعظم ٹی20ورلڈکپ اوربھارت کیخلاف بہتر پرفارمنس کےلیےپراعتماد

ibrahim ibrahim

راولپنڈی ٹیسٹ: آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 459رنز بنا کر آوٹ

ibrahim ibrahim

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ: راولپنڈی میں ٹریفک کے متبادل راستے کون سے؟ ایڈوائزری جاری

Hassam alam

Leave a Comment