کیلیفورنیا کے قریب جنگل میں لگی آگ بے قابو

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے یوسمائیٹ نیشنل پارک کے قریب جنگل میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق آگ سے 14 ہزار 200 سے زائد ایکڑ رقبے پر جنگلات جل کر راکھ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ 2 ہزار سے زائد فائر فائٹرز اور 17 ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More