پی پی پی اور جے یو آئی نے فریق بننے کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس موجودہ کیس میں ابہامات دور کرنے کے لیے فل کورٹ تشکیل دیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے فریق بننے کی درخواست جمع کروائی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیس میں باضابطہ فریق بنایا جائے۔

جمیعت علمائے اسلام کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کے کیس کا فیصلہ 3 رکنی بینچ اکیلے نہیں کر سکتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More