کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر میں مسلسل کمی، مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین سات فیصد پر آگئی۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 627 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34 ہزار 401 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 473 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.37 فیصد رہی

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار 297 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 939 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 268 اور بلوچستان میں 35 ہزار 442 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار859، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 641 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 181 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے 560 مریض اب بھی تشویشناک حالت میں اسپتالو میں زیر علاج ہیں ۔ گزشتہ روز وبا سے چار مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 313 ہوگئی ہے۔

کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 627 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اب تک 14 لاکھ 71 ہزار 288 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More