Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا سے 49 افراد جان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد: کورونا کیسز میں کمی مگر اموات کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز انچاس افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ دو ہزار چار سو پنسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد چودہ لاکھ اکانوے ہزار چار سو تیس ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49553 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2465 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.6 فیصد رہی۔

پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 724، سندھ میں 5 لاکھ 60 ہزار 670، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 12 ہزار 78، بلوچستان میں 35 ہزار 133، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 250، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 388 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 49 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 877 ہوگئی۔جبکہ ایک ہزار 534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جوکہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 91 ہزار 423 ہوگئی۔ جبکہ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 88 ہزار 517 ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4792 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے۔

Related posts

ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن

Nehal qavi

مریم نوازکی باتوں پر ان کے بچے بھی ہنستے ہیں، فواد چوہدری

Hassaan Akif

کہاں ہے سیف سٹی کراچی پروجیکٹ ؟ علی زیدی کا سوال

Nehal qavi

Leave a Comment