Urdu
پاکستان تازہ ترین

کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد:کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے،چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں44 ہزار129کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 301 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 909ہو گئی ہے۔ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 610، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 710، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 235، بلوچستان میں 33 ہزار 624، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related posts

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

Hassam alam

حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی: کراچی کا فیصلہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

Hassam alam

ایران چند ہفتوں میں جوہری بم بناسکتاہے، امریکی سفیر

Hassam alam

Leave a Comment