Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاخیر سے بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاخیر سے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس چھ جون کو شروع کرنے کی تجویز ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث نئے مالی سال 2022-23 کا بجٹ 10 جون کو پیش کرنے پر غور جاری ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات 18 مئی سے شروع ہونگے۔

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو پیٹرول، ڈیزل، بجلی پر سبسڈی میں بتدریج کمی لانا ہوگی، کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

Related posts

وزیراعظم سے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Rauf ansari

جتنے کام پیپلز پارٹی نے کیے وہ نظر نہیں آتے ؟، ناصر حسین شاہ

Rauf ansari

معمر غریب خاتون اچانک مالدار ہو گئیں

Hassam alam

Leave a Comment