Urdu
تازہ ترین کاروبار

ڈالر کی اڑان جاری مزید مہنگا ہو گیا

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ روپیہ کی گراوٹ میں اضافہ جبکہ ڈالر مزید مستحکم ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کےمطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر1 روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا اور 230 روپے پر جا پہنچا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 238 روپے پر پہنچ گئی۔ جمعہ کو انٹربینک میں دن کے اختتام پر ڈالر228.18 روپے پر بند ہوا تھا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 237 روپے پر بند ہوئی تھی۔ 16 اگست سے ڈالر کی قدر میں 15 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

خان پور، پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

Hassam alam

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 8 کشمیریوں کو شہید کردیا

Hassam alam

عمران خان کے بیان کو سمجھنے میں وقت لگے گا

Hassam alam

Leave a Comment