Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جج دھمکی کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع

خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں بیس ستمبر تک توسیع کر دی۔ استغاثہ کی جانب سے عمران خان کی جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے سے متعلق شکایت پر جج راجہ جواد عباس بولے جہاں تفتیش میں شامل ہونا ہے ہوجائیں۔ ہم کوئی حکم یا ہدایت جاری نہیں کر رہے۔

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔ سابق وزیر اعظم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیئے کہ عمران خان کی جانب سے تحریری بیان کو ریکارڈ پر ہی نہیں لایا گیا۔ پولیس نے ضمنی میں ان کے تحریری بیان کو کیوں شامل نہیں کیا؟ بیان کو تفتیش کا حصہ نہ بنانے پر پولیس اہلکار کے خلاف کیس بنتا ہے۔ عمران خان ایک سے زائد بار جواب جمع کرا چکے ہیں۔ سیکشن ایک سو اکسٹھ میں کہاں لکھا ہے کہ تھانے میں طلب کیا جائے۔

پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے تین نوٹسز جاری کیئے لیکن عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ جے آئی ٹی یا تفتیشی افسر نے ہی طے کرنا ہے کہ تفتیش کا طریقہ کون سا ہو گا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شامل تفتیش ہونے کیلئے پیش ہونے کی شرط کیوں عائد کی جارہی ہے؟ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے کہ آپ جہاں تفتیش جوائن کرنی ہے کریں۔ بار روم میں یا جہاں چاہیں بیان قلمبند کرائیں۔ ہم کوئی حکم یا ہدایت جاری نہیں کر رہے۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں بیس ستمبر تک توسیع کر تے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Related posts

وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

Nehal qavi

نیو یارک اپارٹمنٹس کیس: آصف علی زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

Hassam alam

وزیراعظم ایوان میں عددی برتری کھو بیٹھے ہیں، شہبازشریف

Rauf ansari

Leave a Comment