Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مذہبی نفرت پھیلا کر عمران خان کے قتل پرکام ہورہا ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذہبی نفرت پھیلا کر عمران خان کے قتل پرکام ہورہا ہے۔ معلوم نہیں رابن رافیل کی کل عمران خان سے ملاقات ہوئی یا نہیں، لیکن اس میں کوئی مسئلہ نہیں، رابن رافیل اب ریٹائر ہوچکے ہیں۔ امریکی حکومت سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرس۔ رابن رافیل کی کل کی عمران خان سے ملاقات پر لاعلمی کا اظہار کیا مزید کہا کہ 123 حلقوں میں الیکشن کے لیے ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ مذہبی نفرت پھیلا کر عمران خان کے قتل پرکام ہورہا ہے، یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کیخلاف توہین مذہب کے کیسز بنا رہی ہے۔

ڈاکٹر ثاثیہ نشتر نے 29 اگست کے ٹیلی فون میں جمع ہونے والی رقم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیلی تھون میں پانچ ارب کا اعلان ہوا تھا تاہم اب 3 ارب 30 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے شوکت ترین کی سرپرستی میں معاشی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

پنجاب میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی پر18 ہزار پولیس اہلکار تعینات

Rauf ansari

امریکی نوجوان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

Hassaan Akif

سندھ بار کاؤنسل نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دے دی

Rauf ansari

Leave a Comment